11 اگست ، 2024
وزیر اعظم شہباز شریف نے ظالمانہ کارروائیوں پر اسرائیل کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ اسرائیل کی سفاکیت کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل نے اپنی سفاکانہ کارروائیوں کی تمام حدیں پار کر دی ہیں، پاکستان ہر محاذ پر اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیر اعظم نے اپنے بیان کے آخر میں ظالمانہ کارروائیوں پر اسرائیل کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔