Time 15 اگست ، 2024
دلچسپ و عجیب

وہ سعودی شخص جس نے ایک ٹی وی سے 444 گیمنگ کنسولز کو جوڑا ہوا ہے

وہ سعودی شخص جس نے ایک ٹی وی سے 444 گیمنگ کنسولز کو جوڑا ہوا ہے
ابراہیم النصیر اپنے کلیکشن کے ساتھ / فوٹو بشکریہ گنیز ورلڈ ریکارڈز

ابراہیم النصیر کے لیے گیمنگ صرف تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ یہ ان کی زندگی کی بہت سنجیدہ حقیقت ہے۔

سعودی عرب کے شہر ریاض سے تعلق رکھنے والے ابراہیم النصیر نے ایک ایسا انوکھا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے جس کا تصور بیشتر افراد نے کبھی نہیں کیا ہوگا۔

وہ 444 گیمنگ کنسولز کے مالک ہیں اور انہوں نے وہ سب ایک ہی ٹیلی ویژن (ٹی وی) سے منسلک کیے ہوئے ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز میں ان کا نام اسی لیے درج کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے ایک ٹی وی سے سیکڑوں گیمنگ کنسولز منسلک کیے ہوئے ہیں۔

ان کے گیمنگ کنسولز میں چند کافی پرانے ہیں جیسے پہلا پلے اسٹیشن، Nintendo 64 اور Sega Genesis۔

اسی طرح چند کنسولز بہت زیادہ جدید ہیں۔

ابراہیم النصیر کی جانب سے متعدد سوئچرز استعمال کرکے ہر گیمنگ کنسول کو سنگل اسکرین سے جوڑ رکھا ہے۔

تمام کنسولز کی لوکیشن اور ان کے پاورنگ پروسیجر کو ٹریک کرنے کے لیے انہوں نے ایک ایکسل اسپریڈ شیڈ بنا رکھی ہے۔

سیکڑوں کنسولز کو ایک ٹی وی سے منسلک کرنے کے باوجود انہوں نے تاروں کو ایسے منظم کیا ہے کہ وہ بیشتر افراد کو نظر ہی نہیں آتیں۔

ویسے دنیا میں سب سے زیادہ گیمنگ کنسولز کی ملکیت کا ریکارڈ ایک خاتون لینڈا گلوری کے پاس ہے جن کے ذخیرے میں 2430 کنسولز موجود ہیں۔

مزید خبریں :