15 فروری ، 2013
ڈیرہ اسماعیل خان…ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کر تے ہوئے 3 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کرلیا، جبکہ ملزمان نے 19 افراد کے قتل کا اعتراف جرم کرلیا۔ ڈی پی او سہیل خالد کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 21 مختلف واقعات میں ملوث تین ٹارگٹ کلرزکو چھاپوں میں گرفتار کیا گیا۔ جنہوں نے ٹارگٹ کلنگ کی مختلف وارداتوں میں 19 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ، یہ واقعات 2005 ء سے 2011 ء کے دوران کئے گئے۔ٹارگٹ کلرز میں عون مہدی اورظفر عباس پولیس اہلکار تھے۔جبکہ عادل عباس کا تعلق بھی ڈیرہ اسما عیل خان سے ہے۔