15 فروری ، 2013
کراچی …چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائین نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی۔اور اہمیت کے حامل مختلف امور پر بات چیت کی۔ گورنر ہاوٴس کراچیمیں ہونے والی ملاقات میں ڈاکٹر عشرت العبادخان نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، تعلیم و صحت کے شعبوں میں پیش رفت اور انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے بارے میں روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم وصحت کے شعبوں میں پاک افواج کے مختلف ادارے صوبے میں جو کام کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔انہوں نے گزشتہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد و بحالی میں بھی پاک فوج کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں ملک کے دیگر علاقوں کے لوگوں کے ساتھ سندھ کے عوام بھی پوری طرح ساتھ ہیں اور ان کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ گورنر نے کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ووٹرز لسٹوں کی تکمیل میں فوج کے تعاون کو بھی سراہا۔