Time 29 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

’بہن کام کرتی تو کرینہ کی جگہ لے لیتی ‘، دانش نواز کا بہن کو شوبز میں نہ لانے کے سوال پر جواب

’بہن کام کرتی تو کرینہ کی جگہ لے لیتی ‘، دانش نواز کا بہن کو شوبز میں نہ لانے کے سوال پر جواب
حال ہی میں دانش نواز اپنی بہن انزلنا کے ہمراہ نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئے/ فائل فوٹو

پاکستانی اداکار و ہدایتکار دانش نواز نے بہن  انزلنا کو بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اسی لیے شوبز میں نہیں آنے دیا کیوں کہ اگر انزلنا شوبز میں ہوتیں تو کرینہ کپور کی جگہ ہوتیں۔

حال ہی میں  دانش نواز اپنی بہن انزلنا کے ہمراہ  نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئے جس دوران اداکار نے بتایا کہ وہ تین بھائی اور ایک بہن ہیں، دانش نواز نے شو میں بہن کے شوبز میں کام نہ کرنے پر بھی بات کی۔

دوران شو میزبان نے انزلنا سے سوال کیا کہ آرٹسٹوں کے گھرانے میں ہوتے ہوئے آپ نے شوبز میں کام کیوں  نہیں کیا؟

اس کے جواب میں انزلنا کا کہنا تھا کہ یہ سوال میرے بھائیوں سے پوچھا جائے کہ مجھے کیوں شوبز میں کام نہیں کرنے دیا گیا؟ 

انزلنا نے بالی وڈ انڈسٹری میں کپور خاندان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ایسی کئی فیملیز ہیں جہاں سب ہی شوبز کا حصہ ہیں،کرینہ کپور کے پورے گھرانے نے میڈیا میں کام کیا لیکن میرے بھائیوں نے مجھے شوبز میں آنے نہیں دیا، میرے بھائی ڈر گئے تھے اور انہیں خدشہ تھا کہ میں ان سے کہیں آگے نہ نکل جاؤں۔

اس پر دانش نواز کا کہنا تھا کہ ہم راج کمار فیملی نہیں ہم بلوچ فیملی ہیں، اگر  ہم کبھی بہن کو کہیں کہ ہم آپ کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں تو  یہ مطالبوں کی پوری فہرست تھمادیتی ہے  حالانکہ بہن اچھی اداکارہ ہیں، گھر کی شادیوں میں ڈرامے کرنے ہوں تو یہ بہت اچھی اداکاری کرتی ہیں کیوں کہ یہ  ڈرامے باز ہیں۔

دوران شو دانش نواز  نے ازراہ مذاق یہ بھی کہا کہ میں  نے خود انزلنا کو شوبز میں نہیں آنے دیا کیوں کہ اگر انزلنا  شوبز میں ہوتیں تو  کرینہ کپور کی جگہ لے لیتی۔

مزید خبریں :