04 ستمبر ، 2024
آسٹریلوی شہر برسبین کے ائیرپورٹ کا واحد ائیر ٹریفک کنٹرولر مسلسل نائٹ شفٹس سے تنگ آکر دوران ڈیوٹی اپنی ڈیسک پر ہی سوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ دسمبر 2022 میں پیش آیا جس سے متعلق آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے حال ہی میں رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ برسبین ائیرپورٹ کا واحد ائیر ٹریفک کنٹرولر مسلسل 10 نائٹ شفٹس کرچکا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس اسٹاف ممبر نے مذکورہ ائیر ٹریفک کنٹرولر کو صبح کے وقت کرسیوں کا استعمال کرتے ہوئے کمبل لے کر سوتے دیکھا تو اس نے اعلیٰ حکام کو اطلاع دی، اطلاع ملنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی جس میں پتا چلا کے مذکورہ ائیر ٹریفک کنٹرول گزشتہ کئی راتوں سے مسلسل نائٹ شفٹس کررہا ہے جس کی نیند پوری نہیں ہوسکی۔
رپورٹ کے مطابق خوش قسمتی سے اس دوران اس ائیرپورٹ پر کوئی پرواز نہ آئی اور نہ گئی ورنہ یقیناً کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا تھا۔
تاہم رپورٹ میں یہ پتا نہیں لگایا جاسکا کہ ائیر ٹریفک کنٹرولر کتنی دیر سے سورہا تھا اور وہ کس وقت سویا۔