Time 04 ستمبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

ریسٹورینٹ میں کھانے کا بل نہ دینے کیلئے فیملی نے کھا پی کر اپنی پلیٹوں میں 'لال بیگ' ڈال دیے

ریسٹورینٹ میں کھانے کا بل نہ دینے کیلئے فیملی نے کھا پی کر اپنی پلیٹوں میں لال بیگ ڈال دیے
فیملی کے شور پر ہوٹل انتظامیہ گھبراگئی اور کھانے میں لال بیگ دیکھ کر بل نہ لیا اور اس فیملی کو جانے دیا__فوٹو: غیر ملکی میڈیا

میکسیکو کے ایک ریسٹورینٹ میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک فیملی نے بل ادا نہ کرنے کی ترکیب سوچی اور اپنے کھانے میں کاکروچ ڈال دیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گواڈالاجارا میں واقع پورٹو چیلے ریسٹورینٹ میں پیش آیا جہاں اس فیملی کو سی سی ٹی وی کی مدد سے پکڑا گیا جو اپنی پلیٹوں میں لال بیگ ڈال رہے تھے۔

ہوٹل انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر فراڈ کرنے والی فیملی کی نشاندہی کی اور ویڈیو شیئر کردی جس میں فیملی نے پہلے اپنے کھانے میں کاکروچ ڈالے اور پھر ریسٹورینٹ حکام سے اصرار کیا کہ ان سے بل نہ لیا جائے۔

فیملی کے شور پر ہوٹل انتظامیہ گھبراگئی اور کھانے میں لال بیگ دیکھ کر بل نہ لیا اور اس فیملی کو جانے دیا۔

بعدازاں جب حکام نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو اس میں یہ فیملی مہارت اور چالاکی سے خود لال بیگ پلیٹوں میں ڈال رہی تھی۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیملی چار افراد پر مشتمل تھی جو پہلے اپنے کھانے سے محظوظ ہوئی اور بعدازاں فراڈ کے ذریعے بل ادا کیے بغیر ہوٹل سے چلی گئی۔

مزید خبریں :