پاکستان
16 فروری ، 2013

صدر زرداری کا گورنر بلوچستان کو فون، ہزارہ برادری کے تحفظ کی ہدایت

صدر زرداری کا گورنر بلوچستان کو فون، ہزارہ برادری کے تحفظ کی ہدایت

اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری نے گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی کو ہدایت کی ہے کہ ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کرنے کے تمام اقدامات کئے جائیں۔ کوئٹہ میں دھماکے کے بعد صدر زرداری نے گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی کو ٹیلی فون کیا اور صورتحال معلوم کی۔ انہوں نے ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کرنے کے تمام اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ آپ خود ریلیف آپریشن کی نگرانی کریں۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ہزارہ کمیونٹی کی ہرممکن مدد کریں۔

مزید خبریں :