Time 05 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

طلاق کی افواہیں: ابھیشیک نے شادی کی انگوٹھی اتاردی، ویڈیو وائرل

طلاق کی افواہیں: ابھیشیک نے شادی کی انگوٹھی اتاردی، ویڈیو وائرل
حال ہی میں بھارتی میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں کیمروں نے ابھیشیک کے ہاتھ میں شادی کی انگوٹھی کی غیر موجودگی کو بھی بھانپ لیا/ اسکرین گریب

بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن کی شادی کی انگوٹھی کے بغیر حالیہ ویڈیو نے ان کے اور ایشوریا کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کو مزید ہوا دے دی۔

2007 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ابھیشیک اور ایشوریا کا رشتہ ان دنوں مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور اس بات کا دعویٰ بھارتی میڈیا کی جانب سے گزشتہ برس سے کیا جارہا ہے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں کیمروں نے ابھیشیک کے ہاتھ میں شادی کی انگوٹھی کی غیر موجودگی کو بھی بھانپ لیا جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابھیشیک نے اس دوران صحافیوں حتیٰ کہ کیمروں سے بھی دوری اختیار کی اور تیزی سے گزرگئے۔

 شادی کی انگوٹھی اہم کیوں؟

حال ہی میں طلاق کی خبروں سے متعلق بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابھیشیک بچن نے کہا تھا کہ آپ لوگوں کو اپنی ویب سائٹس یا اخباروں کے لیے اسٹوریز چاہیے ہوتی ہیں، کوئی بات نہیں ہم سلیبریٹیز ہیں اور ہمیں یہ سب برداشت کرنا پڑے گا'۔

ساتھ ہی اداکار نے اپنی شادی کی انگوٹھی دکھائی اور کہا تھا کہ 'دیکھیں، میں اب تک شادی شدہ ہوں۔

تاہم اب ابھیشیک کے ہاتھ میں شادی کی انگوٹھی کا نہ ہونا اور بیوی ،  بیٹی  سے تاحال دوری ان کے اور ایشوریا رائے بچن کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کو تقویت دے رہا ہے۔

طلاق کی افواہوں کے دوران ایشوریا کی سسرال آمد

دو روز قبل بھارتی میڈیا پر ہی  ایشوریا کی  بیٹی آرادھیا کے ہمراہ ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں فوٹوگرافرز نے ایشوریا اور آرادھیا کے بچن ہاؤس (جلسہ) پہنچنے کے لمحات عکس بند کرلیے۔

مزید خبریں :