16 فروری ، 2013
پشاور…عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختون خوا کے سیکریٹری اطلاعات ملک غلام مصطفی نے کہا ہے کہ اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں 26سیاسی و مذہبی جماعتوں نے شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ پوری قوم امن کی متلاشی ہے۔ پشاور میں باچا خان مرکز سے جاری بیان میں ملک غلام مصطفے نے کہا کہ کانفرنس میں سیاسی جماعتوں کی شرکت سے ثابت ہوگیا ہے کہ تمام سیاسی عمائدین اپنے سیاسی و نظریاتی اختلافات بھلا کر امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ عسکریت پسندی کا ناسور کسی ایک پارٹی ،صوبہ یا علاقہ کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں ایک اہم نکتہ سامنے آیا کہ خون آلودد امن کو خون سے نہیں دھویا جا سکتا۔