16 فروری ، 2013
کوئٹہ …بلوچستان یونیورسٹی نے بی اے اور بی ایس سی کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا۔ طلبا وطالبات میں گورنمنٹ گرلز کالج کوئٹہ کی شاہینہ پرویز نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے میدان مار لیا۔ کنڑولر امتحانات بلوچستان یونیورسٹی کے اعلامیہ کے مطابق بی ایس سی میں 4239طلبا وطالبات امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے 2821پاس ہوئے جبکہ بی اے کے امتحانات میں 18721طلبا و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 11610طلبا وطالبات پاس ہوئے۔بی اے/ بی ایس سی کے امتحان میں مجموعی طور پر گورنمنٹ گرلز کالج کوئٹہ کی شاہینہ پرویز نے پہلی، اقرا انم نے دوسری ، اور گورنمنٹ کالج ہرنائی کے محمد یونس نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔