05 ستمبر ، 2024
سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ زیر زمین 104کلو میٹرمیں آیا۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہےکہ زلزلےکا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔