06 ستمبر ، 2024
حق دو تحریک نے گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وے پر دھرنا دے دیا، دھرنے کے باعث سینکڑوں مسافر پھنس گئے۔
مکران کوسٹل ہائی وے پر دھرنا مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پاک ایران بارڈر کنٹانی ہور سے آزادانہ تجارت کی اجازت دی جائے۔
مظاہرین نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ سول اداروں میں عدم مداخلت اور سرکاری افسران کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ میں ایم پی اے سے مشاورت کی جائے۔