پاکستان
17 فروری ، 2013

فیصل آباد:انڈر پاس میں ڈوبے 4افراد کے ورثا کا احتجاج

فیصل آباد:انڈر پاس میں ڈوبے 4افراد کے ورثا کا احتجاج

فیصل آباد…فیصل آباد میں زیر تعمیر انڈر پاس میں پانی بھر جانے سے 4افراد کو ڈوبے ہوئے 3روز ہوگئے ہیں اب تک ان کی لاشیں نہیں مل سکی ہیں۔ جس پرڈوبنے والوں کے ورثا نے احتجاج شروع کردیا ہے۔عبداللہ پور میں جمعے کی شب زیر تعمیر انڈر پاس میں سیوریج لائن پھٹنے سے پانی بھر گیا اور زمین بیٹھنے سے گہرا گڑھا بن گیا تھا۔ اس گڑھے میں پانی بھرنے سے چارافراد ڈوب گئے۔ 3روزگزرنے کے باوجودریسکیو ٹیم ڈوبنے والے افراد کو تلاش کرنے میں ناکام ہے جس پر ورثا نے عبد اللہ پور چوک میں احتجاج کیا اورٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیاجبکہ خواتین نے بھی دھرنا دے رکھا ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے امدادی کارروائیوں میں تاخیر اور واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید خبریں :