پاکستان
17 فروری ، 2013

فلسطینیوں اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم رکھا جارہا ہے، زرداری

فلسطینیوں اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم رکھا جارہا ہے، زرداری

اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم رکھا جارہا ہے، وہ دن دور نہیں جب برصغیر کے مسلمانوں کی طرح فلسطینی بھی آزادی حاصل کرلیں گے۔ اسلام آباد میں فلسطینی صدر کے ظہرانے سے خطاب میں صدر زرداری کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب فلسطین اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت حا صل کرلے گا، پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں، عالمی برادری مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اقدامات کرے۔ صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی لمحہ فکریہ ہے، فلسطینی ریاست جس کا دارلحکومت بیت المقدس ہو حمایت کرتے ہیں۔ اس موقع پر صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ہتھکنڈوں کے باوجود فلسطین کی جدو جہد آزادی جاری رہے گی، اسرائیل کو یہودی بستیوں کی تعمیر یا امن مذاکرات میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ انہوں نے فلسطین کیلئے اقوام متحدہ میں مبصر ملک کی رکنیت کے حصول میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

مزید خبریں :