پاکستان
17 فروری ، 2013

انتخابات میں عوام کا استحصال کرنیوالوں کو شکست دینگے ، منور حسن

انتخابات میں عوام کا استحصال کرنیوالوں کو شکست دینگے ، منور حسن

وہاڑی … جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوام کا استحصال کرنیوالوں کو شکست دیں گے ، غریب کی بات کرنے والے 7 ارب روپے مالیت کے بلال ہاوٴس تعمیر کررہے ہیں۔ وہاڑی کے علاقے ماچھی وال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں عوام کا استحصال کرنیوالوں کو شکست دیں گے ،انتخابات میں غریبوں اور مظلوموں کی حکومت قائم ہوگی ۔ سید منور حسن نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں گورنر راج کے باوجود امن قائم نہیں ہوسکا، جب تک امریکی پالیسیوں سے جان نہیں چھڑائیں گے، ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک ریاض ملک کے صدر بننا چاہتے ہیں ، ملک ریاض اور زرداری میں صدر بننے کیلئے کشمکش شروع ہوچکی ہے۔

مزید خبریں :