Time 26 ستمبر ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

یوبی سافٹ نے ’اسیسنز کریڈ شیڈوز‘ کی لانچ میں تاخیر کا اعلان کردیا

یوبی سافٹ نے ’اسیسنز کریڈ شیڈوز‘  کی لانچ میں تاخیر  کا اعلان کردیا
فوٹو: یوبی سافٹ

فرانسیسی ویڈیو گیم کمپنی یوبی سافٹ نے اپنے آنے والے ویڈیو گیم ’اسیسنز کریڈ:  شیڈوز‘  (Assassin's Creed Shadows) کی لانچ میں تاخیر کا اعلان کیا ہے۔

یوبی سافٹ کے مطابق یہ گیم  پہلے 15 نومبر 2024  کو ریلیز ریلیز کے لیے شیڈول تاہم اب سے آئندہ برس  14 فروری کو لانچ کی جائے گی۔

یوبی سافٹ کے مطابق اس تاخیر کی ایک وجہ یہ ہے کہ اسیسنز کریڈ سیریز کے اس نئے گیم کو بہتر بنانے کے لیے کمپنی کو مزید وقت درکار ہے  جبکہ دوسری وجہ کمپنی کے تیار کردہ ایک اور گیم اسٹار وارز آؤٹ لاز کی خاطر خواہ فروخت نہ ہونا ہے۔ 

اسٹار واز آؤٹ لاز  رواں سال اگست میں ریلیز ہوا تھا، یوبی سافٹ کو اسٹار وارز آؤٹ لاز کی خراب کارکردگی کے بعد مالی مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

اسیسنز کریڈ شیڈوز کی لانچ میں تاخیر  کے اعلان کے بعد یوبی سافٹ کے شیئرز جمعرات کو تقریباً 20 فیصد گر گئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یوبی سافٹ کے شیئرز 18 فیصد کم ہوئے اور اس سال کے آغاز سے اب تک اس کے شیئرز  کی قیمت تقریباً 60 فیصد کم ہوچکی ہے۔

فوربز کے مطابق یوبی سافٹ اس وقت انتہائی مشکل صورتحال میں ہے کیونکہ اس کے شیئرز کی قیمت 10 سال کی کم ترین سطح پر ہے۔

مزید خبریں :