Time 27 ستمبر ، 2024
دنیا

امریکی وزیر دفاع نے اسرائیل حزب اللہ کے درمیان بڑی جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔

امریکی وزیر دفاع نے اسرائیل حزب اللہ کے درمیان بڑی جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔
فوٹو: فائل

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑی اور تباہ کن جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کی ایک اور بڑی جنگ کا خطرہ درپیش ہے، ایک ایسی جنگ جو اسرائیل اور لبنان دونوں کیلئے تباہ کن ہو سکتی ہے۔

لندن میں برطانوی، آسٹریلین وزرائے دفاع کے ساتھ مشترکہ پریس بریفنگ میں لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور لبنان کشیدگی بڑھانے کے بجائے مختلف راستا بھی منتخب کرسکتے ہیں، تنازعے کا سفارتی حل اب بھی قابل عمل ہے۔

انہوں نے خطے کی مزاحمتی فورسز کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی اس بحران سے فائدہ اٹھانے یا تنازعہ بڑھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجیوں کی حفاظت جاری رکھے گا۔

مزید خبریں :