Time 27 ستمبر ، 2024
پاکستان

پشاور میں ایک بار پھر مشتعل شہریوں نے پیسکو کے گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا

پشاور میں ایک بار پھر مشتعل شہریوں نے پیسکو کے گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا
فوٹو: فائل

پشاور میں ایک بار پھر لوڈشیڈنگ کے خلاف مشتعل شہریوں نے پیسکو کے دلہ ذاک گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔

ترجمان پیسکو کے مطابق 800 سے زائد مظاہرین زبردستی گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر تمام فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بند کرادی، مظاہرین کا تعلق گلوزئی، محمد زئی اور گل بیلہ فیڈرز سے ہے۔

ترجمان کے مطابق گلوزئی فیڈر پر لائن لاسز 91 فیصد، محمد زئی فیڈر پر لائن لاسز 89 فیصد جبکہ گل بیلہ فیڈر پر لائن لاسز 75 فیصد سے زائد ہیں۔

ترجمان کے مطابق لائن لاسز زیادہ ہونے کی وجہ سے ان فیڈرز پر لوڈ منیجمنٹ کی جاتی ہے۔

مزید خبریں :