Time 27 ستمبر ، 2024
پاکستان

گلگت میں وائلڈ لائف حکام کی کارروائی، گھرسے برفانی چیتے کا بچہ برآمد

گلگت میں وائلڈ لائف حکام کی کارروائی، گھرسے برفانی چیتے کا بچہ برآمد
فوٹو: فائل

گلگت میں محکمہ پارکس اور وائلڈ لائف  نے کارروائی کرتے ہوئے برفانی چیتے کا ایک بچہ برآمد کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق گلگت میں کارروائی کے دوران گھر سے برفانی چیتے کا ڈھائی ماہ کا بچہ برآمد کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وائلڈ لائف حکام کا کہنا تھا کہ برفانی چیتے کے بچے کو غیرقانونی طور پر ڈھائی لاکھ میں فروخت کیا گیا۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق چیتے کا بچہ ایک ماہ قبل وادی یاسین کے علاقے ناز برنالہ سے اٹھایا گیا تھا، کارروائی کے دوران چیتے کا بچہ برآمد کرکے اسے وادی نلتر میں سنو لیپرڈ بحالی مرکز منتقل کردیا گیاہے۔

مزید خبریں :