Time 27 ستمبر ، 2024
پاکستان

سپریم کورٹ میں جھگڑا عدلیہ کیلئے اچھا اور نہ ملک کیلئے، ججز بیٹھ کر مسائل حل کریں: فاروق نائیک

سپریم کورٹ میں جھگڑا عدلیہ کیلئے اچھا اور  نہ ملک کیلئے، ججز  بیٹھ کر مسائل حل کریں: فاروق نائیک
 سپریم کورٹ نے 187 کا اختیار استعمال کر کے پی ٹی آئی کو سیٹیں دے دیں : پی پی رہنما کی گفتگو/فوٹوفائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں جھگڑا نہ عدلیہ کے لیے اچھا ہے اور نہ ہی ملک کے مفاد میں ہے۔ 

جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ" میں بات کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا ججز کو چاہیے کہ آپس میں بیٹھ کر مسائل حل کریں، مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلہ آئین و قانون پر مبنی نہیں ہے۔ 

 پی پی رہنما فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے 187 کا اختیار استعمال کر کے پی ٹی آئی کو سیٹیں دے دیں،  سپریم کورٹ میں جھگڑا نہ عدلیہ کے لیے اچھا ہے اور نہ ملک کے لیے۔

خیال رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا اور مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیا تھا۔

13 رکنی فل کورٹ بینچ کے 5-8 کی اکثریت کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت تھی اور ہے، پی ٹی آئی خواتین اور اقلیتی نشستوں کی حقدار ہے، انتخابی نشان نہ ملنے سے کسی سیاسی جماعت کا انتخابات میں حصہ لینے کا حق ختم نہیں ہوتا۔

مزید خبریں :