Time 27 ستمبر ، 2024
پاکستان

کراچی: پولیس افسر کے بیٹے کا چالان، ٹریفک پولیس سے تلخ کلامی کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی میں ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس افسران کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ کراچی کے علاقے تین تلوار پر  پیش آیا جہاں ضلعی پولیس افسران نے ٹریفک پولیس کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تلخ کلامی ضلعی پولیس افسر کے بیٹے کے چالان پر ہوئی، پولیس افسر کے بیٹے کو گاڑی کی فینسی نمبرپلیٹ اور کالے شیشے ہونے پر روکا تھا۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق فرئیر تھانے کی حدود میں پیش آئے واقعے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :