Time 27 ستمبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

نیوزی لینڈ میں خوفناک دکھنے والی 'گھوسٹ شارک' دریافت

نیوزی لینڈ میں خوفناک دکھنے والی گھوسٹ شارک دریافت
یہ مچھلی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے گہرے سمندروں میں پائی گئی ہے جو سمندر کی زمینی سطح پر رہتی ہے/ فوٹو اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے سمندر میں سائنسدانوں نے خوفناک دکھنے والی ' گھوسٹ شارک' مچھلی دریافت کر لی۔

سائنسدانوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے مچھلی کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے جسے 'گھوسٹ شارک' کا نام دیا گیا ہے جو بحر الکاہل کی زمینی سطح پر موجود آبی حیات کا شکار کرتی ہے۔

سائنسدانوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ مچھلی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے گہرے سمندروں میں پائی گئی ہے، اس مچھلی کا تعلق شارک اور ریز مچھلی کی نسل سے ہے جس کی آنکھیں کالی اور ہموار جبکہ اس کی جلد کی رنگت ہلکی بھوری اور جسم پر اسکیل بھی موجود نہیں ہوتے۔ 

سائنسدانوں کے مطابق گھوسٹ شارک اپنی مخصوص چونچ نما منہ کا استعمال کرتے ہوئے 8ہزار 530 فٹ تک کی گہرائی میں کیکڑوں کو بطور خوراک کھاتی ہیں جس سے یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ مچھلی صرف سمندر کی زمینی سطح تک ہی محدود ہے۔

مزید خبریں :