Time 27 ستمبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

'تقریب میں آنیکی رقم دینا ہو گی'، دلہا دلہن کا شادی کا خرچہ مہمانوں سے وصولی کا فیصلہ

تقریب میں آنیکی رقم دینا ہو گی، دلہا دلہن کا شادی کا خرچہ مہمانوں سے وصولی کا فیصلہ
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص نے اپنی دوست کی شادی کے دعوت نامے کے ساتھ لاکھوں روپے کی ڈیمانڈ کا بتایا/ فائل فوٹو

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ لوگ شادیوں میں اضافی اخراجات کرلیتے ہیں جو جیب پر بھاری پڑتا ہے اور کچھ لوگ تو شادیوں کے لیے قرض بھی لے لیتے ہیں۔

لیکن حال ہی میں برطانیہ کے ایک جوڑے نے اپنی شادی پر آنے والے اخراجات کا خرچہ مہمانوں سے پورا کرنے کا فیصلہ کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص نے اپنی دوست کی شادی کے دعوت نامے کے ساتھ لاکھوں روپے کی ڈیمانڈ سے متعلق بتایا۔

سوشل میڈیا صارف جیک کے مطابق ان کی ایک دوست صوفی نے اپنی شادی کا دعوت نامہ ای میل کے ذریعے بھیجا، میں نے دوست کی شادی کا دعوت نامے پر شکریہ کا جواب دیا اور ای میل میں نیچے دیے گئے ایک لنک کو دیکھا جس پر ' رقم کی ادائیگی کیلئے کلک کریں' لکھا تھا۔

جیک کے مطابق لنک دیکھ کر وہ سمجھا شاید غلطی سے یہ لنک آگیا ہو گا یا کوئی اس کے ساتھ فراڈ کر رہا ہے، کشمکش کا شکار جیک نے جب لنک کھولا تو اس میں 2000 پاؤنڈ (تقریباً 7 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کا تقاضہ کیا گیا تھا جس کے بعد اس نے فوراً ہی شادی کے وینیو پر فون کرکے حقیقت جاننے کی کوشش کی۔

بعدازاں پتہ چلا کہ یہ کوئی دھوکا نہیں تھا، صوفی اور اس کے ہونے والے شوہر جیف واقعی اپنے مہمانوں سے شادی+ کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے کہہ رہے تھے، اگرچہ جیک حیران رہ گیا، لیکن اس نے اپنی دوستی کی خاطر رقم ادا کی۔

بات صرف یہاں ختم نہیں ہوتی، بلکہ شادی میں پہنچنے کے بعد جیک کو معلوم ہوا کہ کھانے کا بل بھی مہمانوں کو خود ہی ادا کرنا پڑے گا۔

جیک کی یہ کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :