Time 27 ستمبر ، 2024
دنیا

وہ موقع جس کی وجہ سے اقوام متحدہ میں ہیٹی کے نمائندے کی تقریر وائرل ہوگئی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سربراہی اجلاس 24 ستمبر سے نیویارک میں جاری ہے جس میں مختلف ممالک کے سربراہان اور نمائندے تقریر کررہے ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرنے والے سربراہان مملکت دنیا کو درپیش بڑے مسائل اور چیلنجز پر گفتگو کررہے ہیں تاہم اس دوران ہیٹی کی ٹرانزشنل  پریزیڈینشل کونسل کے سربراہ ایکا لبناں فیلس کی تقریر ایک دوسری کی وجہ سے وائرل ہورہی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کیے گئے تقریباً 30 منٹ کے خطاب میں انہوں نے ہیٹی کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ادارے کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہیٹی کو امداد نہیں بلکہ احترام  چاہیے تاہم اس دوران ایک ایسا موقع آیا جس کی وجہ سے ان کی تقریر خوب وائرل ہورہی ہے۔

 اپنی تقریر کے اختتامی حصے میں ہیٹی کے نمائندے کو پیاس محسوس ہوئی تو انہوں نے ڈائس پر رکھے پانی کے جگ سے ہی براہ راست پانی پی لیا جس کی وجہ سے پانی جھلک کر ان کے کپڑوں پر بھی گرا۔

ایکا لبناں فیلس نے ایسا کسی گھبراہٹ میں کیا یا ان کے اس عمل کے پیچھے کوئی وجہ تھی اس بارے میں تو معلوم نہیں ہوسکا، تاہم ان کے اس عمل نے ان کی تقریر کو وائرل کردیا۔

مزید خبریں :