Time 29 ستمبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

روزانہ کافی اور انڈے کی ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر باس نے خاتون کو ملازمت سے فارغ کردیا

روزانہ کافی اور انڈے کی ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر باس نے خاتون کو ملازمت سے فارغ کردیا
خاتون نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کو چینی سوشل ایپ پر شیئر کیا اور بتایا کہ کیسے اسے باس کی ناشتے کی ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر نوکری سے فارغ کیا گیا/ فائل فوٹو

چینی تعلیمی فرم میں  نئی ملازمت شروع کرنے والی خاتون کو باس کی ناشتے کی ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لو نامی خاتون نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کو چینی سوشل ایپ پر شیئر کیا اور بتایا کہ کیسے اسے باس کی ناشتے کی ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

خاتون نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ باس کی جانب سے روزانہ ایک کافی، انڈا اور پانی کی بوتل کے انتظام کرنے کی ڈیمانڈ کی جاتی تھی، مجھے ان کی ذاتی اسسٹنٹ کے طور پر ملازمت نہیں دی گئی، باس کا یہ رویہ غلط ہے اور ان کے ذاتی کام کرنا ملازمت کا حصہ نہیں ہے۔

خاتون نے سوشل میڈیا پر مزید بتایا کہ آفس کے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ (ایچ آر) کی جانب سے اسے بغیر معاوضے کے نوکری سے نکال دیا گیا۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا جس پر صارفین کی جانب سے کمپنی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔

کمپنی کی بدنامی پر انتظامیہ فوری حرکت میں آئی اور  کمپنی نے ملازمہ کو بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ  خاتون لو کا رویہ نامناسب تھا جس کے سبب نہیں برطرف کیا گیا تھا۔

کمپنی کے ایچ آر ہیڈ نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ خاتون  لو کی برطرفی باس لیو کا فیصلہ تھا نہ کہ کمپنی کی پالیسیوں پر برطرف کیا گیا، تاہم خاتون نے دوبارہ ملازمت شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :