Time 29 ستمبر ، 2024
پاکستان

لبنان کی کشیدہ صورتحال،کئی پاکستانی خاندان بیروت میں پھنس گئے

لبنان کی کشیدہ صورتحال میں کئی پاکستانی خاندان بھی بیروت میں پھنس گئے ہیں۔

جیو نیوز سےگفتگو میں  ایک فیملی نے بتایا کہ شام جانے والا راستہ غیر محفوظ ہے،لبنان سے نکلنے  والا  زمینی راستہ بند ہوچکا ہے، پروازیں بند ہوچکی ہیں۔ حکومت سے اپیل ہےکہ لبنان سے انخلا کے لیے خصوصی پروازوں کا  بندوبست کیا جائے۔

لبنان  میں محصور پاکستانیوں کا کہنا ہےکہ بیروت میں پاکستانی سفارت خانے سے ایک ماہ  سے کہہ رہے ہیں کہ اس حوالے سے ہوم ورک مکمل رکھا جائے۔

دوسری جانب پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی اسرائیلی مہم جوئی کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ پاکستان لبنان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑا ہے۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نےکہا ہےکہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی اسرائیلی مہم جوئی کی مذمت کرتا ہے، حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کا قتل خطے کے عدم استحکام میں بڑا اضافہ ہے۔

مزید خبریں :