Time 08 نومبر ، 2024
کاروبار

غیر ملکی پاکستانی گروپ نے پی آئی اےکو کتنے میں خریدنے کی پیشکش کی؟

غیر ملکی پاکستانی گروپ نے  پی آئی اےکو کتنے میں خریدنے کی پیشکش کی؟
گروپ کی جانب سے پی آئی اے کے 250 ارب روپے واجبات ادا کرنے کی بھی پیشکش کی گئی ہے—فوٹو: فائل

لاہور: بیرون ملک موجود پاکستانی گروپ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کو سوا کھرب روپے سے زائد میں خریدنے کی پیشکش کردی۔

پاکستانی گروپ کی جانب سے 250 ارب روپے واجب الادا قرضہ بھی ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔ 

النہانگ گروپ کی جانب سے حکام کو ای میل کی گئی جس میں کہا گیا کہ ملازمین کی چھانٹی نہیں کی جائے گی، تنخواہوں میں اضافے  اور جدید طیارے شامل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی  گئی ہے۔

گروپ نے پی آئی اے کی خریداری کے حوالے سے وزیر نجکاری، وزیر ہوا بازی اور وزیر دفاع سمیت دیگر متعلقہ حکام کو ای میل ارسال کردی۔

گروپ کی جانب سے پی آئی اے کے 250 ارب روپے واجبات ادا کرنے کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔

نوٹ: یہ خبر 8 نومبر 2024 کو روزنامہ جنگ میں شائع ہوئی۔


مزید خبریں :