23 نومبر ، 2024
کراچی کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ریسٹورینٹس اور کاروباری اداروں کو عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے پر سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت نوٹسز جاری کردیے۔
ترجمان کےایم سی کے مطابق کراچی کی سڑکوں اورفٹ پاتھوں پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، قوانین کی خلاف ورزی کے تحت 50 ہزارروپےجرمانہ یا 3 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل انسپکٹرز قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 3 ہوٹلوں کو فٹ پاتھ اور عوامی مقامات پرکچرا پھینکنے پرنوٹس جاری کر چکے، 3 دن کے اندر مسئلہ حل نہ کرنے پر قانونی کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔