23 نومبر ، 2024
خیبرپختونخوا سکیورٹی فورسز نے 21 اور 22نومبر کو 2 کارروائیوں میں 3 خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باڑہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور کارروائی کے دوران خوارجی حق یار آفریدی اور گلاجان کو ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر خوارج کے گروہ کی نقل و حرکت دیکھی گئی، خوارج کا گروہ پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی نے ایک خوارجی ہلاک، 3 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ پاکستان مستقل طور پر افغان حکومت سے مؤثر بارڈر منیجمنٹ یقینی بنانے کا کہتا رہا ہے، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پورا کرے گی۔
پاکستان نے افغان عبوری حکومت سے اپنی سر زمین کا دہشت گردی کےلیے استعمال روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سکیورٹی فورسز اپنی سرحد محفوظ بنانے اوردہشت گردی کے خاتمے کےلیے پرعزم ہیں۔