23 نومبر ، 2024
برطانیہ میں طوفان کے باعث ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے، مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
طوفان برٹ برطانیہ سے ٹکرا گیا ہے، ساحلی علاقوں میں 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک اور ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ انگلینڈ اور ویلز میں 4 ہزار سے زائد عمارتیں بجلی سے محروم ہوگئیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے، برف پگھلنے اور تیز ہوا کے سبب سیلاب کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے 100 سے زائد سیلاب کی وارننگز اور الرٹ جاری کی ہیں۔
طوفان کے باعث اتوار کو بھی ریل شیڈول متاثر ہے، ویک اینڈ پر 339 ٹرینیں منسوخ ہوگئیں۔ اس کے علاوہ نیو کاسل ائیر پورٹ پر خراب موسم کے سبب پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔