30 نومبر ، 2024
ہندو سوشل میڈیا انفلوئنسر راجیو آدتیا نے خانہ کعبہ جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر راجیو آدتیا اور اداکارہ ثنا مقبول نے ایک پوڈکاسٹ میں دلچسپ گفتگو کی جہاں راجیو آدتیا نے بیت اللہ شریف جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
راجیو آدتیا نے کہا کہ 'میں ایک ہندو مذہب سے تعلق رکھتا ہوں لیکن میں ہمشہ سے ہی خانہ کعبہ جانے کی خواہش رکھتا ہوں۔'
انہوں نے کہا کہ 'مجھے خانہ کعبہ میں بہت دلچسپی ہے، اگر غیر مسلموں کو وہاں جانے کی اجازت ہے تو میں جانا چاہتا ہوں اور دیکھنا چاہتا ہوں۔'
راجیو نے یہ بھی کہا کہ 'مجھے خانہ کعبہ کی تاریخ اور وہاں کی ثقافت کو جاننے میں بہت دلچسپی ہے۔'
سوشل میڈیا انفلوئنسر نے بات کرتے ہوئے میزبان و اداکارہ ثنا مقبول سے خانہ کعبہ جانے کا تجربہ پوچھا اور کہا کہ یہ آپ کے دل کے زیادہ قریب ہوگا۔
راجیو کی بات کا جواب دیتے ہوئے ثنا مقبول نے کہا کہ یہ واقعی بہت دل کو چھونے والا لمحہ تھا، ہر ایک مسلمان کی خواہش ہوتی ہے خانہ کعبہ جائے اور وہاں جا کر نماز ادا کرے۔
میزبان نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں وہاں جا کر بچے کی طرح رو رہی تھی، آپ کا دل اور نیت صاف ہو اور آپ کا ایمان مضبوط ہو تو آپ وہاں ہوں گے، اور میرا خیال ہے میری سوچ اور نظریہ بلکل واضح ہے کہ میں اپنے مالک کیلئے جا رہی ہوں۔
انٹرویو کے آخر میں راجیو آدتیا نے مزید کہا کہ 'آپ خانے کعبہ نہیں جا سکتے جب تک آپ کو بلایا نہیں جائے۔'