11 دسمبر ، 2024
اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی اور سینیٹر فیصل واوڈا کا آمنا سامنا ہوا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور فیصل واوڈا آپس میں گلے ملے اور ایک دوسرے سے مصافحہ بھی کیا۔
سینیٹر فیصل واوڈا سے ایک صحافی نے کہا کہ آپ کی لمبی عمر ہے، ابھی آپ کے بارے میں سوال ہوا ہے۔
اس پر سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کو مشکل میں نہ ڈالا کریں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا کہ یہ اچھے انسان ہیں۔