Time 14 دسمبر ، 2024
پاکستان

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر، ہنزہ میں پارہ منفی 18 تک گرگیا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے جب کہ پہاڑی علاقوں میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی موسمیاتی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ رات کراچی میں  درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی موسمیاتی ویب سائٹ کا بتانا ہے کہ ہنزہ میں پارہ منفی 18، استور میں منفی 17 ڈگری تک گرگیا  جب کہ اسکردو میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری اور کوئٹہ میں کم سے کم ایک ڈگری سینٹی گریڈ  ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی شدید سردی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں پارہ 4 ، لاہور اور پشاور میں 7 ریکارڈ کیاگیا۔


مزید خبریں :