14 دسمبر ، 2024
برطانیہ میں ریلوے اسٹیشن اور ٹرینوں میں موبائل فون چھینے جانے کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چور ٹرینوں میں سوار ہوتے شخص کے ہاتھ سے اس وقت موبائل چھین کر فرار ہوجاتے ہیں جب ٹرین چلنے سےکچھ لمحے پہلے دروازے بند ہوتے ہيں۔
چند ایک واقعات میں چھینے گئے موبائل فون کے متاثرین کے بینک اکاؤنٹ سے رقم بھی نکالی گئی۔
مقامی پولیس نے شہریوں کو ریلوے اسٹیشن پر محتاط رہنےکا مشورہ دیا ہے۔
برٹش ٹرانسپورٹ پولیس کا کہنا ہےکہ وہ اس حوالے سے ملنے والی مختلف شکایات کا جائزہ لے رہی ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔