Geo News
Geo News

Time 31 دسمبر ، 2024
پاکستان

سوشل میڈیا پر مریم نواز کے سنہری سوٹ کے چرچے، قیمت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر مریم نواز کے سنہری سوٹ کے چرچے، قیمت کیا ہے؟
 زید حسین کی شادی کی تقریبات میں مریم نواز کے ملبوسات کے چرچے بھی عام رہے/فوٹوسوشل میڈیا 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ان دنوں سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ اپنی ڈریسنگ کے سبب بھی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پوتے اور حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز کی شادی کی دیگر تقریبات کی طرح ولیمے پر بھی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لباس توجہ کا مرکز بن گیا۔

اس موقع پر  زید حسین کے ولیمے کی تصاویر جہاں وائرل ہوئیں وہیں مریم نواز کے ملبوسات  کے چرچے بھی عام رہے۔

مریم نواز نے زید حسین کے ولیمے کیلئے پاکستان کے نامور فیشن برانڈ کا تیار کردہ خوبصورت لباس زیب تن کیا۔

برانڈ کی جانب سے جیو اردو ویب کو فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق مریم کا لباس customized versionہے جس کی قیمت 12 لاکھ 20 ہزار ہے۔

اس سے قبل مریم نواز نے زید حسین کی بارات پر ایک اور پاکستانی فیشن برانڈ کا لباس زیب تن کیا تھا  اس لباس کی قیمت 3 لاکھ60 ہزار  بتائی گئی ہے۔