27 فروری ، 2025
برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا نے رمضان پیکج بنالیے۔
برطانوی بادشاہ اور ملکہ دونوں لندن کے پوش سوہو میں واقع ریسٹورینٹ گئے جہاں انہوں نے خشک میوہ جات اور کھانا سحری و افطار کے لیے پیک کیا۔
شیف عصمہ خان نے کہا کہ بادشاہ نے اتنی تیزی سے کھانا پیک کیا کہ کاغذ کے لفافے کھول کرانہیں اتنی ہی تیزی سے دینا مشکل ہوگیا۔
دلچسپ تبصرہ سُن کر بادشاہ نے قہقہ لگایا اور پوچھا کیا انہیں صرف ایک ڈیٹ ملتی ہے؟ ملکہ نے تازہ تازہ بنی بریانی پیک کی۔
برطانوی بادشاہ چارلس بھی کچن کے اندر چلے آئے اور جھک کر بریانی کی خوشبوکا بھی لطف اٹھایا۔