27 فروری ، 2025
لاہور: انگلینڈ اور افغانستان کے میچ کے دوران گراؤنڈ میں جانے والے تماشائی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں تماشائی عبیداللہ فضل محمود انکلوژر کا جنگلہ پھلانگ کر گراؤنڈ میں داخل ہوا تھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ تماشائی عبیداللہ خان کو گلبرگ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، ملزم نے سکیورٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کی ہے۔