Time 27 فروری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار اور ان کی اہلیہ کی لاشیں گھر سے برآمد

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار اور ان کی اہلیہ کی لاشیں گھر سے برآمد
جین ہیکمین اور ان کی اہلیہ / اے ایف پی فوٹو

ہالی وڈ کے اداکار جین ہیکمین اور ان کی اہلیہ بیٹسی اراکوا کی لاشوں کو ان کے گھر سے برآمد کیا گیا ہے۔

امریکی ریاست نیو میکسیکو کی سانتا فی کاؤنٹی کی پولیس نے اداکار اور ان کی اہلیہ کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

چھ دہائیوں پر محیط کیرئیر میں جین ہیکمین نے 2 اکیڈمی ایورڈز (آسکر ایوارڈز) بھی اپنے نام کیے، اداکار کی عمر 95 سال اور انکی اہلیہ کی عمر 64 برس تھی۔

ابھی تک دونوں کی ہلاکت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی مگر پولیس کے خیال میں اس میں کسی اور کا ہاتھ نہیں۔

پولیس کے مطابق 26 فروری کو دوپہر پونے 2 بجے 95 سالہ جین ہیکمین، ان کی اہلیہ اور ایک کتے کی لاشوں کو دریافت کیا گیا۔

لاشوں کی دریافت کے بعد پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

جین ہیکمین کو مختلف فلموں جیسے دی فرنچ کنکشن، ان فورگیون، دی فرم، Hoosiers اور دیگر کے لیے جانا جاتا تھا۔

انہوں نے پہلا آسکر ایوارڈ 1971 کی فلم دی فرنچ کنکشن میں کام کرکے جیتا تھا۔

اس کے بعد 1974 میں ان کی فلم The Conversation نے بھی ناقدین اور عام ناظرین دونوں کے دل جیت لیے تھے، مگر اس بار وہ آسکر جیتنے میں ناکام رہے۔

1992 کی فلم ان فورگیون میں پرتشدد شیرف کے کردار نے انہیں دوسرا آسکر جیتنے میں مدد فراہم کی۔

74 سال کی عمر میں انہوں نے فلموں سے ریٹائرمنٹ اختیار کی اور سانتا فی میں رہائش اختیار کرلی اور زیادہ تر عوام کی نظروں سے دور رہے۔

جین ہیکمین کے 3 بچے ہیں جو ان کی پہلی اہلیہ سے ہوئے، ان کی پہلی اہلیہ کا انتقال 2017 میں ہوا تھا۔

مزید خبریں :