Time 22 مارچ ، 2025
دنیا

یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر اپنے پیٹ کا آپریشن کرنے والے شخص نے زندگی مشکل میں ڈال لی

یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر اپنے پیٹ کا آپریشن کرنے والے شخص نے زندگی مشکل میں ڈال لی
فوٹو بھارتی میڈیا

یوٹیوب کی ویڈیوز دیکھ کر اپنے پیٹ کا آپریشن کرنے والے شخص نے زندگی مشکل میں ڈال لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر متھرا سے تعلق رکھنے والا 32 سالہ راجا بابو پیٹ کی شدید تکلیف میں مبتلا تھا، راجا نے اپنی تکلیف کے حل کیلئے بہت سے ڈاکٹرز سے اپنا علاج کروایا لیکن تکلیف میں آرام نہ ملنے پر تنگ آکر اس نے اپنا علاج خود کرنے کا فیصلہ کیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ راجا نے یوٹیوب پر پیٹ کے آپریشن کی مختلف ویڈیوز دیکھی اور پھر اپنا آپریشن خود کرنے کا سوچا جس کیلئے اس نے میڈیکل اسٹور سے ادویات سمیت ضروری چیزیں بھی خرید لیں۔

راجا نے بدھ کی صبح اپنے کمرے میں پیٹ کا آپریشن کیا تو تھوڑی دیر بعد جب بے ہوشی کا اثر ختم ہوا تو اسے شدید درد ہونے لگا اور وہ چیختا ہوا باہر چلا گیا، جس کی آواز سن کر اہلخانہ اسے فوری ضلعی اسپتال لے گئے۔

جہاں ڈاکٹرز نے اسے ابتدائی طبی امداد تو دی لیکن اسپتال میں داخل کرنے سے منع کردیا اور  پھر اسے شہر کے دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز کا بتانا ہے کہ راجا نے اپنے پیٹ پر 7 انچ گہرا کٹ لگایا تھا اور پھر اسے خود سینے کیلئے 11 ٹانکے بھی لگائے۔

راجا بابو کو ضلعی اسپتال لانے والے ان کے بھتیجے راہول نے مزید بتایا کہ تقریباً 18 سال قبل راجا بابو کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا تھا، وہ پچھلے کچھ دنوں سے پیٹ میں درد کا سامنا کر رہے تھے۔

مزید خبریں :