پاکستان
20 مارچ ، 2013

خیبر پختونخوا میں بھی 11 مئی کو عام انتخابات کرانے کی سمری منظور

خیبر پختونخوا میں بھی 11 مئی کو عام انتخابات کرانے کی سمری منظور

پشاور … گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ خان نے 11 مئی کو عام انتخابات کرانے سے متعلق سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ خان نے پشاور میں نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) طارق پرویز کی تقریب حلف برداری کے موقع پر جیو نیوز کو بتایا کہ انہوں نے صوبہ میں 11 مئی کو عام انتخابات کرانے سے متعلق سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔ آئینی ماہرین کے مطابق کوئی بھی گورنر صوبے میں صدر کی نمائندگی کرتا ہے، اس لئے صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 11 مئی کو عام انتخابات کی سمری منظور ہونے کے بعد گورنر خیبر پختونخوا سمری منظور کرنے کے پابند تھے۔

مزید خبریں :