پاکستان
21 مارچ ، 2013

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا نئے کاغذات نامزدگی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا فیصلہ

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا نئے کاغذات نامزدگی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا  فیصلہ

اسلام آباد … پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے ارکان نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے کاغذات نامزدگی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی تیاری کریں۔ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کا اجلاس چیئرمین سینیٹر جہانگیر بدر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے نئے کاغزات نامزدگی پر غور کیاگیا۔ کمیٹی ارکان کی رائے تھی کہ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رکن کمیٹی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن اسلامی معاشرے میں کاغذات نامزدگی میں خاتون سے پوچھ رہا ہے کہ اس کے کتنے خاوند ہیں؟۔ اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات مانگی جا رہی ہیں جو ممکن نہیں۔ اس کاغذات نامزدگی پر تو کمیٹی ارکان انتخابات لڑنے کی بجائے مقدمات لڑتے رہیں گے۔ کمیٹی ارکان کی رائے تھی کہ الیکشن کمیشن فارم کو آسان بنائے اور اس میں کم شرائط رکھے۔ کمیٹی نے اٹارنی جنرل عرفان قادر کو ہدایت کی کہ وہ کاغذات نامزدگی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی تیاری کریں۔

مزید خبریں :