21 مارچ ، 2013
لاہور … عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ختم سمجھنے والوں کو بتادیں گے کہ ”پانی پت‘ ‘ کی فیصلہ کن جنگ ہونے والی ہے، عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کرپٹ افراد کو منتخب کرنا چاہتے ہیں یا نیا پاکستان سامنے لانا چاہتے ہیں۔ ایوان اقبال لاہور میں پارٹی الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کرپٹ افراد کو منتخب کرنا چاہتے ہیں یا نیا پاکستان سامنے لانا چاہتے ہیں۔ عمران خان نے کارکنوں سے کہا کہ وہ جمعے کو مینار پاکستان کے سائے تلے جمع ہوکر فتح کا جشن منائیں اور کرپٹ حکومت کے جانے پر یوم نجات منائیں۔