08 اپریل ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے انتخابات میں اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کی مخالفت کردی ہے۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ غیرمصدقہ کمپیوٹرنظام سے ووٹ کاحق دیناانتخابی عمل کیلئے تباہ کن ہوسکتاہے ۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اسے محدود پیمانے پر شروع کیا جائے اور سے پہلے قانون سازی بھی کی جا ئے۔ان ہی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے انتخابات میں اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت کی مخالفت کر دی ہے۔