08 اپریل ، 2013
راولپنڈی… راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 13 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ، عدالتی ذرائع کے مطابقکیس کی سماعت سابق صدر مشرف کی عدالت میں پیشی کے بعد مقدمہ میں مزید پیش رفت ہوگی۔ سابق صدر پرویز مشر ف بے نظیر قتل کیس میں 19 اپریل تک سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی حفاظتی ضمانت پر ہیں ۔