پاکستان
29 مئی ، 2013

سرمایہ کاری اور اثاثوں کا تحفظ، پہلی قومی اوورسیز پالیسی منظور

سرمایہ کاری اور اثاثوں کا تحفظ، پہلی قومی اوورسیز پالیسی منظور

اسلام آباد … وزیراعظم میرہزار خان کھوسو نے ملک کی پہلی قومی اوورسیزپالیسی کی منظوری دے دی ، جس کے تحت بیرون ملک پاکستانیوں کی سرمایہ کاری اوراثاثوں کو محفوظ بنایا جائے گا۔ نگراں وفاقی کابینہ 9مئی کو پہلے ہی سمندر پارپاکستانیوں کیلئے قومی پالیسی کی منظوری دے چکی ہے، پالیسی کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں سرکاری رہائشی سیکٹرز میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پلاٹوں کا کوٹہ مختص کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیاہے۔ اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے یونیورسٹی کے قیام سمیت صحت، زر مبادلہ بھجوانے میں آسانی اور قانونی معاونت کی خصوصی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی، جہاں پی آئی اے کی سروس نہیں، ان ممالک سے پاکستانیوں کا جسد خاکی لانے کیلئے مفت ٹرانسپورٹیشن کی سہولت بھی دی جائے گی۔

مزید خبریں :