30 مئی ، 2013
اسلام آباد … پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نواز شریف سے ڈرون حملے روکنے یا گرانے کا فیصلہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں ڈرون حملے برداشت نہیں کریں گے، نواز شریف پہلا فیصلہ ڈرون روکنے یا گرانے کا کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام نے عام انتخابات میں ڈرون مخالف پالیسیاں رکھنے والی پارٹیوں کو منتخب کیا ہے، عوام سابق صدر پرویز مشرف کی پالیسیوں کو مسترد کرچکے ہیں۔