پاکستان
03 جون ، 2013

ن لیگ کے ایاز صادق258ووٹ حاصل کر کے اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

ن لیگ کے ایاز صادق258ووٹ حاصل کر کے اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

اسلام آباد… پاکستان مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق 258ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے،پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے کاغذات نامزدگی واپس لئے جانے کے بعد مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق، تحریک انصاف کے شہریار آفریدی اور ایم کیو ایم کے ایس اے اقبال قادری کے درمیان مقابلہ تھا۔اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں نئے اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا گیا۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد اراکین اسمبلی نے فرداً فرداً اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق نے258،تحریک انصاف کے شہریار آفریدی نے31جبکہ ایم کیو ایم کے ایس اے اقبال قادری نے23ووٹ حاصل کیے۔سردار ایاز صادق لاہور کے حلقے این اے 122 سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شکست دے کر تیسری بار قومی اسمبلی کے رکن بنے۔سردار ایاز صادق نے ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہور میں حاصل کی۔ اے لیول کرنے کے بعد ہیلی کالج سے کامرس میں گریجویشن کیا۔ ایاز صادق 2002ء میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے ممبر اور 2008ء میں قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے چیئرمین رہے۔

مزید خبریں :