پاکستان
03 جون ، 2013

نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حلف اٹھالیا

نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد…نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ایاز صادق سے حلف لیا۔اس سے قبل قومی اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ ہو ئی جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق 258ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے،ان کے مقابل امیدواران تحریک انصاف کے شہریار آفریدی نے31جبکہ ایم کیو ایم کے ایس اے اقبال قادری نے23ووٹ حاصل کئے۔

مزید خبریں :