03 جون ، 2013
اسلام آباد…نو منتخب اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ ذاتی مفاد سے بالاترہوکرپاکستان کے استحکام کیلئے کام کرنا ہوگا،ایوان کو مکمل غیرجانبداری سے چلاوٴں گا۔اسپیکرکا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایاز صادق نے اس امید کا اظہار کیا کہ ارکان اسمبلی تعاون کریں گے اور قومی اسمبلی اپنے اخراجات کم کرکے حکومت کی مدد کرے گی۔فہمیدہ مرزا نے کامیابی سے اپنی مدت پوری کی،فہمیدہ مرزا کی فہم وفراست کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔نوازشریف کا شکرگزار ہوں کہ انھوں نے مجھ پراعتماد کیا۔